شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی گرفتاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اکتوبر 2018
گزشتہ 20 دن سے قید شہباز شریف نے بہت سے معاملات پر نیب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

گزشتہ 20 دن سے قید شہباز شریف نے بہت سے معاملات پر نیب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، ذرائع: فوٹو: فائل

 لاہور: نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کے مزید ریمانڈ کے لئے دیگر معاملات کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہورنے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی بھی تحقیقات شروع کردی۔ اس متعلق نیب کی ٹیم 29 اکتوبرکو احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی۔

دوسری جانب نیب لاہورکا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتاری کی خبرحقائق پرمبنی نہیں تاہم نیب حکام کی جانب سے ملزم کے مبینہ طورپرآمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں انکوائری جاری ہے۔

گزشتہ 20 دن سے قید شہبازشریف نے بہت سے معاملات پرنیب سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے جب کہ شہبازشریف نیب کی ٹیم کے باربارایک جیسے سوالات کرنے سے بیزار ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل نیب لاہونے شہباز شریف کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے ان کے بیٹے سلمان شہباز کو بلایا تھا جب کہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔