مغوی ڈاکٹرغلام رسول کاکڑ گھرواپس آگئے

ویب ڈیسک  اتوار 19 اگست 2012
پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں اغوا کے اس واقعہ پر خاموش رہے۔ فوٹو فائل

پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں اغوا کے اس واقعہ پر خاموش رہے۔ فوٹو فائل

کوئٹہ: مغوی ڈاکٹر غلام رسول کاکڑ،جنھیں 1 اگست کو اغواء کیا گیا تھا،گھر واپس آگئے ہیں،خاندان نے ایکسپریس نیوز کو بتایا۔

بولان میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے ماہر نفسیات،ڈاکٹر کاکڑ کو کوئٹہ کے بریوری روڈ سے اس وقت اغواء کیا گیا،جب وہ کام کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔

انھیں ڈاکٹر دین محمد بنگلزئی کو اغواء کاروں کی طرف سے چھوڑے جانے کے، دو دن بعد اغواء کیا گیا تھا۔

اغواء کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن،اور ڈاکٹرز نے ریاست بھر میں بھر پور احتجاج کیا تھا،اور حکومت کو ڈاکٹر کاکڑ کی بازیابی کے لیے ناکام ہوجانے پر، تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں اغوا کے اس واقعہ پر خاموش رہے، جبکہ میڈیا کو بھی ڈاکٹر کی بازیابی کے لئے ایجنسیوں کی کوششوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا تھا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔