بالی ووڈ میں کرکٹر محمد اظہر الدین پرفلم بنائی جائے گی

پروڈیوسر ایکتاکپورنے کرکٹرکے کردارکے لیے سیف علی خان، رنبیر کپورپر غور شروع کردیا


INP June 18, 2013
پروڈیوسر ایکتاکپورنے کرکٹرکے کردارکے لیے سیف علی خان، رنبیر کپورپر غور شروع کردیا فوٹو : فائل

سابق بھارتی کرکٹر اور کپتان محمد اظہرالدین پر بننے والی ہے مووی اور یہ کام انجام دیں گی ایکتا کپور لگتا ہے کہ بالی وڈ میں کھلاڑیوں کی زندگی پر فلم بنانے کا رواج چل پڑا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہے فلم جس میں فرحان اختر بھارتی کھلاڑی ملکھا سنگھ بنے ہیں کے بعد اطلاعات ہیں کہ پروڈیوسر ایکتا کپور کرکٹرمحمد اظہرالدین کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔



فلم میں سابق کرکٹر کی پہلی شادی اور پھر اداکارہ سنگیتا بجلانی کا شوہر بننے کو موضوع بنایا جارہا ہے۔ فلم میں اداکارہ سے ان کے اختلافات کو بھی کیا جائے گا اجاگر۔ایکتاکپور نے اس فلم کے لیے سیف علی خان رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں سے کسی ایک کے انتخاب پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں