سونالی ’’ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘ میں مختصر کردار نبھائیں گی

ہدایتکار ملن لتھریا سے طویل دوستانہ تعلقات کی وجہ سے فلم میں کام کی حامی بھری, سونالی باندرے


APP June 18, 2013
ہدایتکار ملن لتھریا سے طویل دوستانہ تعلقات کی وجہ سے فلم میں کام کی حامی بھری, سونالی باندرے. فوٹو : فائل

اداکارہ سونالی باندرے فلم'' ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی آگین'' میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

اداکارہ سونالی باندرے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ فلم '' ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی آگین'' میں نرگس نامی خاتون کا مختصر کردار نبھانے جا رہی ہیں۔ انھوں نے فلم کے ہدایتکار ملن لتھریا سے طویل عرصے سے خاندانی روابط اور دوستانہ تعلقات کی وجہ سے فلم میں کام کی حامی بھری ہے۔ اداکارہ 10سال بعدکسی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔



ان کی آخری فلم''کل ہونا ہو'' تھی جس میں انھوں نے مختصر کردار نبھایا تھا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار اکشے کمار، اداکار عمران خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا شامل ہے۔ فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں