21 سال ازدواجی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا ارباز خان

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی 21 سالہ شادی کا اختتام گزشتہ برس ہوا تھا


ویب ڈیسک October 28, 2018
ایک بہتر تعلق وہ ہوتا ہے جسے بہتر بنانے کے لیے روزانہ کوششیں کی جائیں ، ارباز خان فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارو پروڈیوسر ارباز خان نے اپنی ناکام شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ 21 سال تک ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ارباز خان سے آئیڈیل رشتے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینے کے لیے بالکل بھی صحیح شخص نہیں ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ایک بہتر تعلق کسے کہتے ہیں۔

ارباز خان نے اپنی ناکام شادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 21 سال تک اپنے ازدواجی تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے کہا ایک بہتر تعلق وہ ہوتا ہے جسے بہتر بنانے کے لیے روزانہ کوششیں کی جائیں لیکن کوششیں کبھی کام کرتی ہیں اور کبھی نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ ارباز خان اور ان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کی 21 سالہ شادی کا اختتام گزشتہ برس ہوا تھا تاہم اب ملائکہ نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ اگلےسال اداکار ارجن کپور سے شادی کررہی ہیں جب کہ ارباز خان بھی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں