عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے مولانا فضل الرحمان

حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے جس کی کارکردگی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 28, 2018
جب تک سود کی لعنت سے ملکی معیشت کو پاک نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کرسکتے، فضل الرحمان فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے۔

جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات میں (ن) لیگ کے تمام سینئر رہنما موجود تھے جن سے مہنگائی اورلوگوں کی مشکلات پر تفصیل کے ساتھ بات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے فضل الرحمن کی ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کرے گی، پی ٹی آئی حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے جس کی کارکردگی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہےہم سوچ رہے ہیں کہ قوم کو درپیش مسائل کو حل کیسے کیا جائے، جب تک سود کی لعنت سے ملکی معیشت کو پاک نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان میں اترچکا ، عام لوگ ان ٹیکنیکل چیزوں کو نہیں جانتے، عمران خان کی حکومت یہودی لابی کی صورت میں آئی ہے، اسرائیلی طیارے کی آمد کا مقصد ہوسکتا ہے یہ ہو کہ مجھے تسلیم کرو میں آپ کو اسلحہ دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں