صرف دو گلاس پانی دینے پر 13 لاکھ روپے کی ٹِپ

مشہور یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ نے نارتھ کیرولائنا کے ایک ریستوران میں خاتون ملازمہ کو ٹپ دی


ویب ڈیسک October 29, 2018
مشہور یوٹیوبر ’مسٹربیسٹ‘ نے ایک ریستوران میں 13 لاکھ روپے ٹپ دی (فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ)

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں واقع ہاٹ ڈاگ ڈائنر کا اسٹاف اس وقت ششدر رہ گیا جب ایک یوٹیوب اسٹار نے صرف دو گلاس پانی منگوانے کے بعد خاتون ملازمہ کو 10 ہزار ڈالر ٹپ دے دی۔

انٹرنیٹ پر یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہے اور 90 لاکھ افراد اس کے فالوورز ہیں۔ چند روز قبل مسٹر بیسٹ نارتھ کیرولائنا کے شہر گرین ویلی میں آیا اور اس نے دو گلاس یا دو بوتل پانی منگوایا۔ پانی پینے کے بعد اس نے نقد کی صورت میں ڈالروں کی ایک بڑی گڈی خاتون ملازمہ کو بطور ٹپ دے دی جسے بعد میں گنا گیا تو اس میں 10 ڈالر کے چھوٹے بڑے نوٹ شامل تھے۔

مسٹر بیسٹ نے پانی کے چند گھونٹ بھرے اور رقم میز پر رکھ کر ریستوران سے باہر چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد ریستوران کے مالک بریٹ اولیور نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ رقم کا بڑا حصہ ویٹرس اپنے پاس رکھیں گی جبکہ کچھ رقم بقیہ اسٹاف میں بانٹی جائے گی۔ اس سے قبل گاہک بڑی ٹپ دیتے رہے ہیں لیکن 10 ہزار ڈالر کی رقم ہم نے پہلی بار دیکھی ہے۔

ریستوران کے مالک نے کہا کہ زندگی میں ایک بار ہی ایسا ہوتا اور اتنی بڑی ٹپ کی پورے شہر میں خبر پھیل گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں