شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں جاگری 17 افراد جاں بحق

کوسٹر غذر سے راولپنڈی آرہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آگیا، ڈی پی او کوہستان


ویب ڈیسک October 28, 2018
کوسٹر غذر سے راولپنڈی آرہی تھی، ڈی پی اوکوہستان، فوٹو: فائل

شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ لوٹر کے قریب غذر سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر شاہراہ قراقرم سے گہری کھائی میں گرگئی نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوچ میں 18 افراد سوار تھے حادثے میں ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔


ڈی پی او کوہستان راجا عبدالصبور کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقہ اور اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں