جیل خانہ جات کے لیے 2 ارب 29 کروڑ روپے مختص

سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی تجویز


Staff Reporter June 18, 2013
سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی تجویز. فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے مالی سال 2013-14 کے بجٹ میں جیل خانہ جات کے لیے 2 ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ایک ارب 20 کروڑ روپے غیر ترقیاتی جبکہ ایک ارب 9 کروڑ روپے ترقیاتی اخراجات پر صرف کیے جائیں گے، گزشتہ مالی سال میں جیل خانہ جات کا بجٹ 2 ارب 52 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ کراچی کی سینٹرل جیل، جووینائل جیل، خواتین جیل سمیت سکھر اور خیرپور کی جیلوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، اس مد میں 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، صوبے کی مختلف جیلوں میں موبائل جیمرز کی تنصیب کے لیے 8 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی، سینٹرل جیل کراچی میں سزائے موت کے قیدیوں کے لیے بیرکس کی تعمیر کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے، سینٹرل جیل کے اطراف حفاظتی دیوار اور اس پر خاردار تار کی تنصیب کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔



سینٹرل جیل کراچی میں خصوصی عدالت کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی، جیل کے عملے کے لیے 100 فلیٹوں کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے رکھے گئے ، ملیر جیل میں ایک ہزار قیدیوں کی گنجائش بڑھانے اور مرکزی دیوار کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ، سندھ بھر کی مختلف جیلوں میں تعمیرات اور استرکاری کے سلسلے میں 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ جیل بدین اور ڈسٹر جیل شکارپور میں بائونڈری وال کی تعمیر کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ حیدرآباد سینٹرل جیل میں اسٹاف کے لیے 100 فلیٹوں کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ روپے اور سینٹرل جیل سکھر میں 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، ڈسٹرکٹ جیل شہید بے نظیر آباد نواب شاہ میں فلٹر پلانٹ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے ، لاڑکانہ سینٹرل جیل کی حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ، کراچی میں ڈی آئی جی آفس کی تعمیر کیلیے 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں