پنجاب بیوروکریسی بڑی اکھاڑپچھاڑ 33 ڈپٹی کمشنر 36 ڈی پی او اوزسمیت 94 افسران تبدیل

ذوالفقارحمید سی سی پی او، وقاص نذیرڈی آئی جی آپریشنزلاہور، سید خرم آرپی او سرگودھا لگ گئے


Numainda Express October 29, 2018
ذوالفقارحمید سی سی پی او ، وقاص نذیر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،سید خرم آر پی او سرگودھا ، طارق عباس آر پی او گوجرانوالہ لگ گئے

پنجاب حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر سول و وپولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں وسیع پیمانے پر سول و وپولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تبدیل ہونے والوں میں ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی ، ڈی سی اور ڈی پی او عہدہ سمیت 94 افسران شامل ہیں ، پولیس سروس کے ایڈیشنل، آئی جی گریڈ ، ڈی آئی جی عہدہ کے 18 جبکہ ڈپٹی کمشنر وعہدہ کے 33 اور ڈی پی او عہدہ کے 36 پولیس و سول افسران شامل ہیں ۔ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن و انویسٹی گیشن لاہور، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ، ملتان ، شیخوپورہ ، بہاولپور، سرگودھا تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں ، ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک اینڈ پررکیومنٹ سیل سنٹرل پولیس آفس میں تعنیات کیا گیا ہے ۔

وقاص نذیرکو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیا گیا ہے ، ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر کو ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ڈاکٹر انعام وحید کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم کو آر پی او سرگودھا تعنیات کیا گیا ہے ، آر پی او سرگودھا سلطان چودھری کو ڈی آئی جی ایس پی یو لگا دیا گیا ہے ، طارق عباس قریشی کو آر پی او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔

آر پی او گوجوانوالہ شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ تعنیات کیا گیا ہے ، ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ آر پی او شیخوپورہ تعینات، وسیم احمد سیال کو آ ر پی او ملتان تعنیات کیا گیا ہے ۔ جبکہ آر پی او ملتان کنور شاہ رخ کو کمانڈنٹ پی سی تعنیات کیا گیا ہے ، سہیل تاجک کوآر پی او بہاولپور تعینات کیا گیا ہے ، محمد فاران بیگ کو کمانڈنٹ چوہنگ کالج لاہور، ڈی آئی جی سجاد منج کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ ، ڈی آ ئی جی محمد ادریس کو ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب تعنیات کیا گیا ہے ۔حکومت پنجاب نے 36 اعلی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ تبدیل کیے جانے والوں میں ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔ محمد انوارالحق ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایوان وزیر اعلی کے سپرد کر دی گئیں، تقرری کی منتظر صالح سعید کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ عدنان ارشد اولکھ ڈپٹی کمشنرحافظ آباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ۔ نوید شہزاد مرزا ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔

محمد سہیل خواجہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کر دیا ۔ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی ڈپٹی کمشنر اٹک کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی تعینات کر دیا ۔ عشرت اللہ خان نیازی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اطلاعات اینڈ کلچر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اٹک تعینات کر دیا ۔ زاہد اقبال اعوان ڈپٹی کمشنر میانوالی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد تعینات کر دیا۔تقرری کے منتظرشعیب جدون کو ڈپٹی کمشنر میانوالی لگا دیا گیا۔ غلام اصغر شاہد ڈپٹی کمشنرچکوال کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ تقرری کے منتظرکیپٹن (ر) عبد الستار کو ڈپٹی کمشنر چکوال تعینات کر دیا ۔ مظفر خان ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اطلاعات و کلچر تعینات کر دیا ۔ تقرری کی منتظرصلوت سعید کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا لگا دیا ۔

راؤ امتیاز احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ کو تبدیل کر کے اپنے پے سکیل میں ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا ۔ محمد ایوب خان ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افئیرز تعینات کر دیا ۔ شوزیب سعید ڈپٹی سیکرٹری /پرسنل اسٹاف آفیسر برائے وزیر اعلی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا ۔تقرری کے منتظر وحید اصغر کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا ۔

رضوان نذیر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری خوراک تعینات کر دیا ۔ تقرری کی منتظرشہزادی وسیمہ عمر کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا ۔ رانا محمد ارشد ڈپٹی کمشنر قصور کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ۔ڈی پی او لودھراں سلمان اعجاز باجوہ کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم ۔ محمد عاطف اکرام کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کردیا گیا ۔ ڈی پی او وہاڑی احمد ناصر عزیز کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم ، عاطف نذیر کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ۔ڈی پی او بہاولپور محمد اقبال کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں