کابل میں افغان پارلیمنٹ کے قریب دھماکا 3 افراد ہلاک 24 زخمی

زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے تاہم حاجی محمد محقق کی حالت خطرے سے باہر ہے ، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک June 18, 2013
حملے میں رکن پارلیمنٹ محمد محقق زخمی سمیت 7 شہری زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان پارلیمنٹ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے دفتر کے قریب رکن پارلیمنٹ حاجی محمد محقق پر خودکش حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ رکن پارلیمنٹ سمیت 24 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے تاہم حاجی محمد محقق کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


واضح رہے کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب نیٹو کی جانب سے ملک میں جنگی آپریشنز کی کمان افغان فورسز کو سونپی جارہی تھی اور اس موقع پر ایساف فورسز اور نیٹو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں