بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 8 کلو گرام ہیروئن برآمد

ملزم نے انتہائی مہارت سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اپنے سامان میں چھپارکھی تھی، اے این ایف ذرائع


ویب ڈیسک June 18, 2013
ملزم نے انتہائی مہارت سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اپنے سامان میں چھپارکھی تھی، اے این ایف ذرائع فوٹو : فائل

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 8 کلوگرام ہیروئن پکڑی گئی جبکہ ملزم کوحراست میں لےلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی عبدالقیوم اسلام آباد سے یونان جانا چاہتا تھا کہ ایئرپورٹ پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اس کے بیگ سے 8 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ، اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم نے انتہائی مہارت سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اپنے سامان میں چھپارکھی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے تفتیش شروع جاری ہے، پولیس کے مطابق تفتیش کی روشنی میں ہیروئن اسمگلروں کےگینگ کےدیگرارکان کوبھی قانون کی گرفت میں لیا جاسکےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں