انوشکا شرما اپنی نئی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا خواب تھا جو پورا ہورہا ہے، انوشکا شرما


ویب ڈیسک June 18, 2013
انوشکا ایک باصلاحیت اداکارہ ہے، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اور انوشکا شرما ہدایت کار سورج برجاتیا کی نئی فلم میں اکھٹے نظر آئیں گے، فلم کی کاسٹ مکمل ہوگئی ہے تاہم اس کے نام کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔


دوسری جانب انوشکا شرما کا کہنا ہےکہ وہ بہت خوش نصیب ہیں انہیں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا جواب پورا ہورہا ہے، سلمان خان نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور امید ہے کہ ان کے شائقین کو انوشکا شرما کے ساتھ ان کی جوڑی پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں