زہریلا کھانا کھانے سے متاثر مزید 4 بچے اور ایک خاتون جاں بحق تعداد 14 ہوگئی

زہریلا کھا نا کھانے سے پہلے روز 5 ملازمین دم توڑگئے ، اس کے بعد مزید 4 اور آج 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 18, 2013
زہریلا کھا نا کھانے سے پہلے روز 5 ملازمین دم توڑگئے ، اس کے بعد مزید 4 اور آج 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو : فائل

وہاڑی کی تحصیل میلسی میں زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے مزید 4 بچے اور ایک خاتون سروسز اسپتال لاہور میں جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 روز قبل فڈا ٹاون میں تحریک انصاف کے رہنما ممتازکھچی کےڈیرے پر کھانا کھاتے ہی ملازمین کی حالت غیر ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 5 ملازمین فوری طور دم توڑ گئے، اس کے بعد 4 اور آج مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آج جاں بحق ہونے والی صغراں مائی ، 5 سالہ مہناز ، 3 سالہ نعمان ، 7 سالہ علی اور 17 سالہ طارق سروسز اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے ، جن کی لاشیں میلسی پہنچادی گئی ہیں ، واضح رہے وزیراعلی پنجاب نے ڈی سی او وہاڑی سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں