استاد نصرت فتح علی خاں کی 15ویں برسی منائی گئی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 18 اگست 2012
برسی میں میاں یوسف صلاح الدین اورپی ٹی وی اسپورٹس کے ہیڈ کاظم خان سمیت موسیقی کی دنیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فوٹو : ایکسپریس

برسی میں میاں یوسف صلاح الدین اورپی ٹی وی اسپورٹس کے ہیڈ کاظم خان سمیت موسیقی کی دنیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور: فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کروانیوالے پاکستان کے عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی 15ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی۔ اس موقع پرمرحوم کے بھتیجے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال وگلوکارراحت فتح علی خاں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر قرآن خوانی اورفاتح کے ساتھ محفل سماع کا بھی اہتمام کررکھا تھا۔ جس میں بخشی سلامت قوال اورغلام عباس قوال وہمنوانے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے عظیم قوال کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر میاں یوسف صلاح الدین اورپی ٹی وی اسپورٹس کے ہیڈ کاظم خان سمیت موسیقی کی دنیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے راحت فتح علی خاں نے بتایاکہ استاد نصرت فتح علی خاں میرے استاد تھے اورآج جس مقام پرہوں یہ سب ان کی بدولت ہے۔

میں نے بچپن سے ہی ان سے قوالی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی اورپھر ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے پوری دنیا میں وطن کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی برسی کے موقع پرہمیشہ کی طرح اس بار بھی محفل سماع کاا ہتمام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔