مختلف شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل رہیں گی، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک October 30, 2018
سروسز کی معطلی جلوسوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، وزارت داخلہ (فوٹو: فائل)

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد آج حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں کی طرف سے جی پی آر ایس، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے ہوم ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم امام حسینؓ کے روز موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی ان میں لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور، جیکب آباد اور شکارپور، خیبر پختون خوا میں نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد، کشمیر میں مظفر آباد، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی اور کوئٹہ میں مذکورہ سروسز بند رہیں گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سروسز کی معطلی جلوسوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں