پاکستانی ٹیم نے ای این چیپل کے طنز کا جواب عمدہ کارکردگی سے دے دیا

غیر ملکوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی دیگر ایشیائی ملکوں سے بہتر ہے، سرفراز احمد


Sports Reporter October 30, 2018
غیر ملکوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی دیگر ایشیائی ملکوں سے بہتر ہے، سرفراز احمد۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ای این چیپل کے طنز کا جواب عمدہ کارکردگی سے دے دیا۔

کینگروز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس حوالے سے سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم دوسرے کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے میں مشکلات کا شکار ہوتی ہے،گزشتہ دورئہ آسٹریلیا میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی،برسبین اور میلبورن ٹیسٹ میں ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے مگر بدقسمتی سے ایسا نہ کرپائے،ون ڈے میچز میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ غیر ملکوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی دیگر ایشیائی ملکوں سے بہتر ہے، انگلینڈ میں گرین کیپس نے سیریز برابر کی، دیگر ملکوں میں بھی اچھا کھیل پیش کیا،انگلش ٹیم سری لنکا میں 3-0سے ہار گئی، میرے خیال میں زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں، آسٹریلوی کرکٹر اپنی ٹیم کی یواے ای میں کارکردگی دیکھ لیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے گزشتہ دورئہ آسٹریلیا کے دوران ای این چیپل نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کمزور ٹیموں کو کھیلنے کیلیے بلانا ہی نہیں چاہیے،بے جان میچز سے کینگروکرکٹ کو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں