کیپٹو پاور کو گیس معطلی، ٹیکسٹائل برآمدات خطرے سے دوچار

احتشام مفتی  منگل 30 اکتوبر 2018
اقدام حکومتی پالیسی سے متصادم، بیرون ملک ساکھ متاثر، نئے آرڈر ملنا رک جائیں گے، ایکسپورٹرز۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

اقدام حکومتی پالیسی سے متصادم، بیرون ملک ساکھ متاثر، نئے آرڈر ملنا رک جائیں گے، ایکسپورٹرز۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

 کراچی:  مقامی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے موسم سرما کے3 ماہ کیلیے اپنے کیپٹیو پاور کسٹمرز کو گیس کی ترسیل روکنے کے فیصلے سے مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی سرگرمیاں معطل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقامی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے کیپٹیو پاور کسٹمرز کو بھیجے خط میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں بڑھتی ہوئی قلت اور موسم سرمامیں سردی کی شدت بڑھتے ہی گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ لہذا اس بڑھتی ہوئی کے تناظر میں کمپنی نے اپنے کیپٹیوپاور کسٹمرز کے کنکشنز یکم دسمبر 2018 سے 28 فروری 2019 تک منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔