- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
لارڈزٹیسٹ:انگلش بیٹنگ بھی لڑکھڑا کر سنبھل گئی
لندن:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش بیٹسمین جونی بیئراسٹو کٹ شاٹ کھیل رہے ہیں، عقب میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر ابراہم ڈی ویلیئرز مستعد (فوٹو: ایکسپریس)
لندن: لارڈز ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے بعد انگلش بیٹنگ بھی لڑکھڑا کر سنبھل گئی، پروٹیز کی طرح54 پر 4وکٹیںکھونے کے بعد جوناتھن بیئراسٹو اور ای ین بیل نے پانچویں وکٹ کیلیے 124کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دے دیا، بیل 58رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ بیئر اسٹو 72 پر ناقابل شکست ہیں، انھوں نے میٹ پرائر (22 ناٹ آئوٹ ) کے ہمراہ چھٹی وکٹ کے لیے بھی 30 رنز جوڑے، دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے5وکٹ پر 208 رنز بنالیے۔
اسے مہمان سائیڈکا حساب چکتا کرنے کیلیے مزید 101رنز درکار ہیں، ڈیل اسٹین اور مورن مورکل نے 2،2وکٹیں لیں،اس سے قبل 7وکٹ پر262 رنز سے پہلی نامکمل اننگز شروع کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم309رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ورنون فلینڈر نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ ففٹی بنائی، انھوں نے اور پال ڈومنی نے61،61رنز اسکور کیے، گذشتہ شب 46 پر ناٹ آئوٹ فلینڈر نے لوئر آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ قیمتی شراکتیں بنائیں، اس سے قبل ٹیسٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 29رنز تھا جو مارچ میں ویلنگٹن کے مقام پرنیوزی لینڈ کیخلاف بنایا تھا۔
وہ پروٹیز کے آئوٹ ہونے والے آخری پلیئر ثابت ہوئے، ڈیل اسٹین 26 اور مورن مورکل 25رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ عمران طاہر 2 پر ناٹ آئوٹ رہے، انگلش پیسر اسٹیون فن نے 75رنز کے عوض 4وکٹیں لیں جبکہ جیمز اینڈرسن نے 76رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔