- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
ڈومیسٹک کرکٹ: ذوالقرنین پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

بورڈکامران کیخلاف ثبوت طلب کرے گا،ناکامی پروکٹ کیپرکیخلاف ایکشن لینا یقینی (فوٹو : اے ایف پی)
کراچی: پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو اپنے حالیہ بیانات کا خمیازہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت پر پابندی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتا ہے، انھوں نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں ایک بار پھر ٹیم میںکرپشن کا پردہ چاک کرنے کی دھمکی دی تھی، غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ذوالقرنین کے جاری کردہ پیغامات کا جائزہ لے رہا ہے، اس کے ساتھ انھوں نے کامران اکمل کے بارے میں بھی میڈیا پر متنازع بیانات دیے ہیں، اگرچہ وہ بورڈ کے زیرمعاہدے پلیئرز میں شامل نہیں تاہم بورڈ انھیں ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پوزیشن واضح کرنے کیلیے شوکاز نوٹس جاری کرے گا۔
ذرائع نے واضح کیا کہ پی سی بی نے گوکہ ذوالقرنین پر سے پابندی ہٹائی اور انھیں دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی لیکن ان کا نام نگرانی کیے جانے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل رکھا تھا، گذشتہ ماہ اسپورٹس ماہر نفسیات کے ہمراہ ان کے سیشن کا بھی انتظام کیا گیا، عمراکمل، احمد شہزاد اور محمد عامر کو بھی ماہر نفسیات ڈاکٹر مقبول بابری سے ملاقات کیلیے منتخب کیاگیا تھا۔ یاد رہے کہ ذوالقرنین نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی دی تھی کہ کامران اکمل نے اگر آئی سی سی کا کلیئرنس لیٹر نہ دکھایا تو کئی حقائق سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ سلیکٹرز نے حال ہی میں کامران کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیے قومی اسکواڈز کاحصہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کے حالیہ الزامات کے پس پردہ یہ عنصر بھی کارفرما ہوسکتاہے کہ آسٹریلیا سے سیریز کے لیے ابتدا میں سلیکٹرز نے ان کے نام پر غور کیا تھا البتہ منتخب کامران اکمل کوکرلیا،حالیہ الزامات کے پیش نظر ذوالقرنین حیدر سے کامران کیخلاف ثبوت طلب کیے جائیں گے بصورت دیگر ان کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔