- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
عیدشاپنگ، بینکوںسے50ارب روپے سے زائدنکلوالیےگئے
کراچی: عید پر بینکوں سے رقوم نکلوانے کا سلسلہ جاری ہے، کھاتے دار عید کی تیاریوں اور کاروباری ادائیگیوں کیلیے بڑے پیمانے پر بینکوں سے رقوم نکلوارہے ہیں جس سے بینکوں کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف علاقوں میں بینکوں کے اے ٹی ایمز بند کردیے گئے ہیں یا پھر اے ٹی ایمز سے کیش نہ ہونے کے پیغامات نشر ہورہے ہیں۔
جمعہ کو (معمول کے مطابق) بینکوں کا آخری کاروباری روز ہونے کی وجہ سے کھاتے داروں کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی بینکوں کا رخ کرلیا، اس موقع پر متعدد بینکوں میں رقوم نہ ہونے پر کھاتے داروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق عید پر بینکوں سے 50 ارب روپے سے زائد کی رقوم نکلوائی گئی جو عید کی تعطیلات کے بعد واپس بینکنگ سسٹم میں آجائیں گی۔ ادھر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنی آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) میں وافر مالیت میں نقدی کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ عوام کو عید کی تعطیلات یا چھٹیوں کے دوران اے ٹی ایمز سے رقوم کے حصول میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
اسٹیٹ بینک نے متنبہ کیا ہے کہ اگر عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز غیر فعال پائی گئیں تو بینکوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے، ایس بی پی بی ایس سی کی معائنہ ٹیمیں عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز کے درست حالت میں کام کرنے اور ان میں رقوم کی دستیابی کی مانیٹرنگ کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔