کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا وفاقی وزیر خزانہ کا اعلان

سیاسی جماعتوں کو اہم امور پر میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہیے، اسحق ڈار


June 19, 2013
سیاسی جماعتوں کو اہم امور پر میثاق جمہوریت جیسا معاہدہ کرنا چاہیے، اسحق ڈار۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا ہے کہ 503 ارب روپے کاگردشی قرضہ آئندہ مہینے کے آخرتک اداکردیاجائے گا تاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے۔

حکومت کوئی منی بجٹ نہیں لائے گی جبکہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 45 فیصداوردوسری تمام وزارتوں کے اخراجات میں 30 فیصد کٹوتی لازمی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنیوں کو اس مہینے کے آخر تک ادائیگیاں کردی جائیں گی۔



وزیراعظم میاںمحمد نوازشریف قوم سے اپنے پہلے خطاب میں لوگوں کو بہت سی سہولتیں دینے کا اعلان کریں گے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 5 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو اس سال ٹیکس کے دائرے میں لایاجائے گا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو تمام اہم امورپراتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اورمیثاق جمہوریت کی طرح کامعاہدہ کرناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں