ہر سخت اور مشكل صورتحال میں بلوچستان كے عوام كی حفاظت کی، میجر جنرل ندیم انجم

ویب ڈیسک  جمعرات 1 نومبر 2018
سبکدوش ہونے والے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم كے اعزاز میں الوداعی تقریب فوٹو:فائل

سبکدوش ہونے والے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم كے اعزاز میں الوداعی تقریب فوٹو:فائل

کوئٹہ: سبکدوش ہونے والے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ فورس نے ہر سخت اور مشكل صورتحال میں بلوچستان كے عوام كی حفاظت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم باغ میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم كے اعزاز میں الوداعی  تقریب منعقد ہوئی جس میں  كمانڈنٹ قلعہ سیف اللہ كرنل تیمور بیگ، میونسپل كمیٹی كے چیرمین سردار محمد آصف خان سرگڑ، ڈی سی سیف اللہ كھیتران، اے سی سعید احمد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار محمد آصف خان نے آئی جی ایف سی كی كاركردگی كو سراہا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے اپنے خطاب میں كہا كہ ایف سی پورے صوبے میں امن اورعوام كی فلاح بہبود كے لئے كوشاں ہے، ایف سی نے بلوچستان كے سیکڑوں طلبہ كو اسكالر شپ بھی دی ہیں، فورس نے ہر سخت اور مشكل صورتحال میں بلوچستان كے عوام كی حفاظت اور خدمت كی جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی بطور نئے آئی جی ایف سی بلوچستان تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔