پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکراتوزیر خزانہ کی بجٹ پر بریفنگ

قومی مفاد کے مطابق شرائط پر ہی آئی ایم ایف سے قرض لیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ


ویب ڈیسک June 19, 2013
حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی ٹیم کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے حکام کو آئندہ بجٹ پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت جیفری فرینک کررہے ہیں جبکہ حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،خزانہ ،منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکریٹری اور اعلی حکام شریک ہیں، وزارت خزانہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے حکام کو بجٹ اور توانائی کے شعبےمیں ترقی کے لیے فریم ورک پر بریفنگ دی جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے بجٹ کو حقیقت پسندانہ قرار دے دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف سے باقاعدہ پروگرام لینے کی بات نہیں ہوئی تاہم قومی مفاد کے مطابق شرائط پر ہی آئی ایم ایف سے قرض لیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں