- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
لیاقت کالونی میں صفائی صورتحال ابتر،اہل علاقہ سراپا احتجاج
صوبائی وزیرکی ہدایت بھی نظرانداز، رہائشیوں کا ٹائر نذر آتش کرکے غم و غصے کا اظہار (فوٹو : ایکسپریس )
حیدرآباد: متحدہ رابطہ کمیٹی کے رکن وصوبائی وزیر رضا ہارون کی واضح ہدایت اور بلدیاتی افسران کے وعدوں کے باوجود حیدرآباد شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آسکی ہے، لیاقت کالونی کے رہائشی مشتعل ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، ایڈمنسٹریٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی میں ایک ماہ سے جمع سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی اورکچرا نہ اٹھانے کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائرنذرآتش کیے، متاثرین نے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
بعدازاں متاثرین نے تعلقہ سٹی کے افسران کیخلاف بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد تک ریلی بھی نکالی۔دوسری جانب بلدیاتی افسران کی ایما پر2 ٹھیکیداروں کو 9لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی جبکہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا اگست کا آکٹرائے ضلع ٹیکس ایک بار پھر ایک کروڑ 5لاکھ روپے کاٹ کر 2کروڑ 45لاکھ روپے بھیج دیا گیا جس پر بلدیہ کے مجاز افسران نے تنخواہ سے محروم میڈیکل اور ایجوکیشن کے پرانے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جبکہ پینشنرز کو بھی ادائیگی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بلدیاتی افسران نے سیاسی دبائو پر ایک ہزار 35نئے ملازمین کو بھی مارچ 2011 کی تنخواہ دے دی جو دفاتر ہی نہیں آ رہے ہیں ، 2سال قبل بلدیہ حیدرآباد میں تعینات افسران نے ایڈمنسٹریٹر کے دستخطوں کی اسکن کاپی کر کے 50ہزار روپے کی سیل کے حساب سے نوکریوں فروخت کر دی تھیں جس میں 3سو پچاس سے زائد خاکروبوں کی بھی اسامیاں تھیں۔ علاوہ ازیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پرانے ملازمین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، بلدیہ کے ڈرائیورز نے گذشتہ دنوں تحریری طور پر درخواست ایڈمنسٹریٹو آفس میں جمع کرا دی تھی کہ وہ اس بات کی نشاندہی کرنے کو تیار ہیں کہ کون انھیں روزانہ بیس لیڑ ڈیزل کی پرچی دیتا تھا اور کون اُس پرچی پر صرف سات لیڑ ڈیزل دیا کرتا تھا اس طرح روزانہ ہزاروں روپے مالیت کا ڈیزل بچا کر صرف بل جمع کرا کر بلدیہ کو کروڑوں روپے کا مقروض کر دیا گیا،
بلدیہ حیدرآباد کے ترجمان محمد رفیق راجپوت کا کہنا ہے کہ بلدیہ اعلی حیدرآباد کے تحت حیدرآباد شہر میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے ماہ اگست کا او زی ٹی شیئر ملنے پر پینشنرز اور نئے 1035ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پرانے ملازمین کے ساتھ ساتھ افسران کی بھی 2ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں تاہم عید کے بعد یہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔