امام الحق نے انگلی کی انجری سے نجات پالی، آج ایکشن میں ہوں گے

ایکسپریس نیوز  جمعـء 2 نومبر 2018
 اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  نوجوان کرکٹر امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے، وہ جمعے کو قائد اعظم ون ڈے کپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے۔

اوپنر کے ہاتھ کی انگلی آسٹریلیا سے دوسرے ٹیسٹ میں ٹوٹ گئی تھی، ان کا آپریشن دبئی میں ہوا اور ڈاکٹرز نے انھیں2ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ امام الحق حبیب بینک کی جانب سے پی ٹی وی کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اوپنر نے تکلیف محسوس نہ کی تو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔