جسٹس ر قیوم رپورٹ مسترد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا چیئرمین پی سی بی

اس معاملے میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، احسان مانی


Sports Reporter November 02, 2018
اس معاملے میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، احسان مانی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) قیوم کی رپورٹ مسترد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں احسان مانی نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کو کپتان بنانے کی ممانعت کی گئی ہے۔ پی سی بی نے انھیں قیادت سے ہٹایا،جرمانہ بھی ہوا لیکن مستقبل میں بورڈ میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔

احسان مانی نے کہا کہ جسٹس(ر) قیوم کی رپورٹ پی سی بی کی دستاویز ہے جسے آئی سی سی کو پیش کرنے میں میرا بھی کردار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں