’عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 2 نومبر 2018
آئندہ برس مارچ میں ہونے والی لیگ میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

آئندہ برس مارچ میں ہونے والی لیگ میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ’عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر باکسنگ  لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی باکسر عامر خان نے لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ آئندہ برس مارچ میں ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ باکسنگ لیگ اکتوبر نومبر میں ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ عامرخان اس بات کا بھی اظہار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانی باکسرز کو اولمپک چیمپئن بنتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی باکسرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اگر کھلاڑیوں کی مناسب گرومنگ کی جائے تو وہ اپنے کھیل سے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔