آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا 190 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے
بجٹ میں گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے
بجٹ میں گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے فوٹو: ایکسپریس
آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کا 190 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ خود آئندہ مالی کا بجٹ پیش کریں گے۔ 6 ارب روپے کے خسارے والے اس بجٹ کا کل حجم 190 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں 15 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم کیلئے 23 ارب ،امن وامان کے لئے 15 ارب اور صحت کے لئے 11 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ بجٹ میں 4 ہزار نئی آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز ہے۔
آئندہ مالی سالی کے لئے صوبائی بجٹ میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کئی نئی منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے آراستہ کرنے کے لئے اسکالر شپ اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔