- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
شام، سرکاری فوج کی بمباری جاری، مزید 24 افراد ہلاک، دمشق سے 60 لاشیں ملیں
دمشق / واشنگٹن: شام میں سرکاری فوج نے باغیوں کے گڑھ حلب شہر اور ملک میں دیگرجگہوں پر بمباری کی ہے جس میں مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دمشق میں بھی شدید لڑائی جاری ہے، دمشق کے مضافات سے60 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کے روز سرکاری فوج نے حلب اور ملک کے دیگر مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، دمشق میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، پورے ملک میں مزید 24افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے، جمعرات کے روز بھی 180 افراد مارے گئے تھے۔
دریں اثناء دمشق کے مضافاتی علاقے قتانا سے 60 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مخالفین نے الزام لگایا ہے کہ یہ قتل عام حکومت نے کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ پر غیر معیاری ویڈیو میں مسخ شدہ لاشیں دکھائی گئی جن کے ہاتھ پیچھے سے باندھے ہوئے تھے۔ اے ایف پی کے مطابق شام میں جمعے کے بعد موجودہ حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ہیں، اسی طرح کا ایک مظاہرہ حما شہر میں بھی ہوا ہے۔
ادھر امریکا نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال پر اس کے روس کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں امن معاہدے کی خلاف ورزی کے ایک ماہ بعد ماسکو میں سینئر حکام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ امریکا میں شامی اپوزیشن ذرائع کے مطابق صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں نے حال ہی میں14امریکی ساختہ اسٹنگر میزائل حاصل کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔