بھارت میں مجھے ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا گیا، میرا

عمیر علی انجم  جمعـء 21 جون 2013
پاکستان فلم انڈسٹری اورحکومت نے مجھے یکسر رد کردیا ہے،اداکارہ کی گفتگو   فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری اورحکومت نے مجھے یکسر رد کردیا ہے،اداکارہ کی گفتگو فوٹو: فائل

کراچی: فلم اسٹار میرا نے کہاہے کہ مجھے پاکستان فلم انڈسٹری اور حکومت نے یکسر رد کیا ہے جب کہ بھارت میں مجھے ہمیشہ سرآنکھوں پر بٹھایا گیا ہے نہ جانے مجھ سے پاکستانی میڈیااورعوام کو کیا تکلیف ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈے کرنے سے باز نہیں آتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہندوستان سے ایکسپریس سے فون پرگفتگو کے دوران کیا۔ان کاکہنا تھاجوپاکستانی اداکارائیں ہندوستان آکرمیرے نقش قدم پرچلتے ہوئے کام کررہی ہیں ان پرکبھی تنقیدنہیں کی جاتی، میں ویناملک جیسے ہتھکنڈے تواستعمال نہیں کرتی ، ہمیشہ اپنے ملک اورعوام کی عزت کے لیے کام کیاہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میراکاکہنا تھا کہ میں ان دنوں دوبھارتی فلموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جب کہ اپنی فٹنس کاخیال رکھنے کے لیے ممبئی میں ایک جم بھی جوائن کیاہواہے جہاں کم ازکم ایک گھنٹہ ایکسرسائزکرتی ہوں ہندوستانی فلم ڈائریکٹرزنے ماضی کی طرح میرے ساتھ تعاون کیاہے اورمیرے کام کوہندوستان میں پسندکیاجاتاہے جلدپاکستان اورہندوستان کی عوام مجھے سینماگھروں میں دیکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔