قومی ٹیم 24 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی

ٹورنامنٹ میں میں شركت كرنے والے 8 ممالک کی ٹیموں كو 2 گروپوں میں تقسیم كیا گیا ہےجس میں پاکستان گروپ ’’اے‘‘میں شامل ہے


APP June 21, 2013
ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 24 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلے جائے گا فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی ہاكی ٹیم ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایشیا كپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شركت كرے گی جس کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں میں شركت كرنے والے 8 ممالک کی ٹیموں كو 2 گروپوں میں تقسیم كیا گیا ہے، گروپ ''اے'' میں پاكستان، ملائشیا، جاپان اور چائنیز تائپے جبکہ گروپ ''بی'' میں بھارت، كوریا، عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، ہاکی فیڈریشن قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کرے گی جب کہ ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 24 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلے جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں