عیدالفطرپرمزیدٹرینوں کے بجائے اضافی بوگیاں لگادی گئیں

نمائندگان ایکسپریس / آئی این پی  ہفتہ 18 اگست 2012
 ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پرہائی الرٹ ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاںمنسوخ۔ فوٹو: فائل

ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پرہائی الرٹ ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاںمنسوخ۔ فوٹو: فائل

لاہور / راولپنڈي: ریلوے انتطامیہ نے عیدالفطرپرمزیدٹرینیں چلانے کے بجائے اضافی بوگیاں لگادی ہیں جبکہ کراچی سے لاہورڈویژن کیلیے1لاکھ ٹن ڈیزل پہنچ گیا۔ادھر خیبرمیل ڈیزل کی کمی اورانجن فیل ہونے پر 24 گھنٹے تاخیر سے پہنچی،ملک بھر میں دیگرٹرینیں7 سے8 گھنٹے تاخیر کا شکاررہیں۔

مسافروں کی بڑی تعدادانتطارمیں پریشان ہوتی رہی، متعدد نے ٹکٹیں ری فنڈ کرالیں ۔لاہور، فیصل آباد،ملتان،کوئٹہ،راولپنڈی اور کراچی سیکشن پر چلنے والی ریل گاڑیاں مقررہ وقت سے لیٹ پہنچیں۔ برانچ لائنوں پرچلنے والی ٹرینیں سب سے زیادہ متاثرہوئیں، برانچ سیکشن پردو ٹرینوں کوایک ٹرین بنا کرچلایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

مزیدبراں جی ایمآپریشن جنید قریشی نیملک بھر میں عید کے موقع پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظربڑے ریلوے اسٹیشنوں، ریل گاڑیوں اور سرکاری املاک کی حفاظت کیلیے ڈویژنل سپرنٹنڈنس کو سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے،جس پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مسافروں کوکہاگیا ہے کہ مشکوک شخص اور لاوارث سامان کے متعلق فوری اطلاع دیں۔ دریں اثنا آئی جی سید ابن حسین نے ملک بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروںکی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ اورواک تھروگیٹس لگا دیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اورلیڈیزکمانڈوزبھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔