- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
- غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں، ایرانی صدر
عیدالفطرپرمزیدٹرینوں کے بجائے اضافی بوگیاں لگادی گئیں
لاہور / راولپنڈي: ریلوے انتطامیہ نے عیدالفطرپرمزیدٹرینیں چلانے کے بجائے اضافی بوگیاں لگادی ہیں جبکہ کراچی سے لاہورڈویژن کیلیے1لاکھ ٹن ڈیزل پہنچ گیا۔ادھر خیبرمیل ڈیزل کی کمی اورانجن فیل ہونے پر 24 گھنٹے تاخیر سے پہنچی،ملک بھر میں دیگرٹرینیں7 سے8 گھنٹے تاخیر کا شکاررہیں۔
مسافروں کی بڑی تعدادانتطارمیں پریشان ہوتی رہی، متعدد نے ٹکٹیں ری فنڈ کرالیں ۔لاہور، فیصل آباد،ملتان،کوئٹہ،راولپنڈی اور کراچی سیکشن پر چلنے والی ریل گاڑیاں مقررہ وقت سے لیٹ پہنچیں۔ برانچ لائنوں پرچلنے والی ٹرینیں سب سے زیادہ متاثرہوئیں، برانچ سیکشن پردو ٹرینوں کوایک ٹرین بنا کرچلایا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلیے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
مزیدبراں جی ایمآپریشن جنید قریشی نیملک بھر میں عید کے موقع پر دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظربڑے ریلوے اسٹیشنوں، ریل گاڑیوں اور سرکاری املاک کی حفاظت کیلیے ڈویژنل سپرنٹنڈنس کو سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے،جس پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مسافروں کوکہاگیا ہے کہ مشکوک شخص اور لاوارث سامان کے متعلق فوری اطلاع دیں۔ دریں اثنا آئی جی سید ابن حسین نے ملک بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروںکی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ اورواک تھروگیٹس لگا دیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اورلیڈیزکمانڈوزبھی تعینات کر دی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔