نواز شریف کی ناصر جنجوعہ سے ملاقات، نیب مقدمات پر بات چیت

ویب ڈیسک  بدھ 7 نومبر 2018
احتساب عدالت سے واپسی پر نواز شریف ناصر جنجوعہ کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔

احتساب عدالت سے واپسی پر نواز شریف ناصر جنجوعہ کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے جس میں نیب کیسز پر بات چیت ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت سے واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف مارگلہ روڈ پر سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نیب کیسز اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر بات چیت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔