پالتو کتے نے ایک رات میں 600 مرغیاں مار ڈالیں

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
پولٹری فارم کے مالک کی شکایت پر پولیس نے کتے کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فیس بک

پولٹری فارم کے مالک کی شکایت پر پولیس نے کتے کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فیس بک

بیجنگ: چین میں پالتو کتے نے پولٹری فارم میں گھس کر 600 مرغیوں کو ہلاک کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پالتو کتے کے مالک کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب کتا پڑوس میں موجود مرغیوں پولٹری فارم میں گھس گیا اور پوری رات میں 600 مرغیوں کو چبا ڈالا۔

پولٹری فارم کا مالک صبح جاگا تو مرغیاں مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھیں، پہلے تو مالک نے سمجھا کہ شاید کسی وبائی مرض کے اچانک حملے یا زہریلا دانا پانی موت کا سبب ہوگا تاہم جب مرغیوں کے گلے پر کتے کے دانتوں کے نشانات دیکھے تو اصل قاتل کا پتا چلا۔

کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ کسی پالتو کتے کا ایک رات میں 600 مرغیوں کا شکار کرلینا ناقابل فہم بات ہے جس پر پولٹری فارم  کے مالک نے پولیس سے رجوع کرلیا اور کتے کے مالک کے خلاف 13 ہزار چینی یوآن (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

پولیس نے پولٹری فارم کے مالک کی شکایت پر کتے اور مالک کو گرفتار کرلیا ہے، کتے کے مالک نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولٹری فارم کے مالک نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے کتا بہ آسانی پولٹری ہاؤس میں داخل ہو گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔