فیس بک میسیج ’اَن سینڈ‘ کرنے کا فیچر جلد آنے کو تیار

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
ان سینڈ کے فیچر پر اپریل میں کام شروع ہوا تھا۔ (فوٹو: فائل)

ان سینڈ کے فیچر پر اپریل میں کام شروع ہوا تھا۔ (فوٹو: فائل)

کیلیفورنیا: انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اب  صارفین بہت جلد فیس بک میسنجر پر بھی ’ان سینڈ‘ کا فیچر استعمال کرسکیں گے۔

فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کےلیے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کردیا ہے اور اس کی تکمیل کا  معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

اینڈرائرڈ  آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کےلیے میسنجر کے ورژن 191.0 میں ’ان سینڈ‘ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر میں بھی بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کا خاص دورانیہ رکھا گیا ہے، ابتدائی طور پر میسیج ’ان سینڈ‘ کرنے کےلیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورانیے میں توسیع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیس بک میں ’ان سینڈ‘ فیچر پر کام رواں سال اپریل میں شروع کیا گیا اور  اکتوبر میں پہلی بار اس کے کام کرنے کی آزمائش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔