ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، فوٹو: فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، فوٹو: فائل

 کراچی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جب کہ زونل کمیٹوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمان نےاعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، یکم ربیع الاول 10 نومبر کو ہوگی جب کہ جشن عید میلادالنبیﷺ بدھ 21 نومبر کو منایا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔