- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
حفیظ کا بولنگ ایکشن، امپائر کے بجائے بیٹسمین نے سوال اٹھا دیا
لاہور: محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر امپائر کے بجائے بیٹسمین نے سوال اٹھا دیا۔
ابوظبی میں پہلے ون ڈے میچ میں ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی،محمد حفیظ کا پہلا اوور ختم ہوتے ہی روس ٹیلر نے امپائر اور نان اسٹرائیکر ٹام لیتھم کی طرف دیکھتے ہوئے ہاتھ گھما کر اشارہ کیاکہ اسپنر ایکشن کے ساتھ کوئی گڑبڑ کر رہے ہیں۔
اس صورتحال پر کپتان سرفراز احمد نے چپ رہنا گوارا نہ کیا اور کافی دیر تک امپائرز کے ساتھ سوال و جواب کرتے رہے، بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی، کپتان نے حفیظ کا ساتھ دیتے ہوئے روس ٹیلر کے ساتھ جملوں کا تبادلہ جاری رکھا۔
اس موقع پر امپائر شوزب رضا اور جوئل ولسن نے آکر کیوی بیٹسمین سے بات کی اور معاملہ رفع دفع ہوا، اس رویہ پر کیوی بیٹسمین انضباطی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں لیکن ان کا معنی خیز اشارہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر امپائر کی رائے کو کس حد تک متاثر کرتا ہے یہ بھی دیکھنا ہوگا۔
اس سے قبل 2009 میں شین واٹسن کی طرف سے امپائر کو اشارہ کیے جانے کے بعد سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ ہوگیا تھا، آسٹریلوی آل راؤنڈر نے آف اسپنر کی ’’دوسرا‘‘ کھیلنے میں ناکامی پر یہ حرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر کے دوران 4 بار مشکوک بولنگ ایکشن قوانین کی زد میں آ چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔