منفرد شاعر جون ایلیا کی 16ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 8 نومبر 2018

 کراچی:  ’’میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس، خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں‘‘۔

منفرد اسلوب اور دھیمے لب ولہجے کے معروف شاعر جون ایلیا کی آج 16ویں برسی منائی جارہی ہے۔ جون ایلیا نے اردوادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا ۔ 14دسمبر 1931 کو امروہہ میں پید ا ہونے والے جون ایلیا کو، انگریزی ،عربی اور فارسی پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔ اُن کا پہلا شاعری مجموعہ ’’شاید‘‘ 1991 میں شائع ہوا جس کو اردوادب کادیباچہ قراردیا گیا۔

اردو ادب میں جون ایلیا کے نثر اور اداریے کو باکمال تصور کیا جاتاہے۔ جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’’یعنی‘‘ ، ’’گمان‘‘ ، ’’لیکن‘‘ ،’’گویا‘‘ شامل ہیں۔  زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8نومبر 2002کو انتقال کرگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔