زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 47 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، متعدد افراد زخمی فوٹو:فائل

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، متعدد افراد زخمی فوٹو:فائل

ہرارے: زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔