روس ٹیلر کے حفیظ پر اعتراض سے سرفراز کا پارہ بھی ہائی

عباس رضا  جمعرات 8 نومبر 2018
روس ٹیلر نے پہلے ون ڈے کے دوران حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا فوٹو: فائل

روس ٹیلر نے پہلے ون ڈے کے دوران حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا فوٹو: فائل

ابو ظبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں۔

ابوظبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ کے دوران روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ روس ٹیلر نے امپائر سے شکوہ کیا تھا کہ حفیظ ’دوسرا‘ کرارہے ہیں جس کی ان کو اجازت نہیں لیکن امپائر نے ٹیلرکا اعتراض مسترد کردیا۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔