ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے شوبزاسٹارز بھی میدان میں آگئے

محمد یوسف انجم  جمعرات 8 نومبر 2018
یہ ہماری ٹیم ہے، ان کی ہم حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو پھر اورکون کرنے آئے گا، چیف کوچ توقیر ڈارفوٹوفائل

یہ ہماری ٹیم ہے، ان کی ہم حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو پھر اورکون کرنے آئے گا، چیف کوچ توقیر ڈارفوٹوفائل

لاہور: ورلڈکپ پر جانے والی قومی ہاکی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے فلم انڈسٹری کے لوگ بھی میدان میں آگئے۔

لاہور میں جاری قومی ٹیم کے کیمپ میں آج اداکارو سنگر علی ظفر، ملکو اور خواتین ایکسٹریس بھی  پہنچ رہی ہیں۔ چیف کوچ توقیر ڈار کےمطابق  ان کے دورے کامقصد قومی کھیل سے یکجہتی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ورلڈکپ چوں کہ بھارت میں ہورہاہے جہاں اچھی پرفارمنس کے لیے سب کو ان لڑکوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہ ہماری ٹیم ہے، ان کی ہم حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو پھر اورکون کرنے آئے گا۔

توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ یہاں آئیں اور ان  لڑکوں کا حوصلہ بڑھائیں، جب تک ہم انہیں یہ احساس نہیں دلائیں گے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، اس وقت تک اس ٹیم سے اچھے نتائج  لینا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے ہمسایہ ملک کے شہر بھونیشیور میں ہورہاہے، جہاں گروپ ڈی میں پاکستان کو جرمنی، ملائشیا اور ہالینڈ جیسی مضبوظ ٹیموں کے ساتھ چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی 20 نومبر کو روانگی کا پلان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔