وزیراعظم رواں ماہ ملائیشیا کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کر کے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کر کے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ  ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے جب کہ دورے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چند دن میں ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کرکے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں جب کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔