جسٹس شاکرریٹائر،تصدق جیلانی سینئرترین جج بن گئے

آئی این پی  ہفتہ 18 اگست 2012
جسٹس تصدق جیلانی 2013میںجسٹس افتخارچوہدری کی ریٹائرمنٹ پرچیف جسٹس بن جائینگے۔ فوٹو: فائل

جسٹس تصدق جیلانی 2013میںجسٹس افتخارچوہدری کی ریٹائرمنٹ پرچیف جسٹس بن جائینگے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شاکراللہ جان اپنی مدت ملازمت پوری کرکے جمعہ کوریٹائرہوگئے،جسٹس شاکر اللہ جان31جولائی 2004 کو سپریم کورٹ میں تعینات ہوئے تھے ۔

جسٹس شاکر اللہ جان کی ریٹائرمنٹ کے بعدجسٹس تصدق حسین جیلانی سپریم کورٹ کے سینئرترین جج بن گئے۔ریکارڈکے مطابق جسٹس تصدق حسین جیلانی دسمبر2013میں چیف جسٹس افتخارچوہدری کے ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پرتعینات ہوجائیںگے۔

جسٹس شاکراللہ جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد16 رہ جائے گی جن میں بلوچستان سے ایک،پنجاب اورسندھ کے چھ،چھ ،خیبر پختونخواکے3جج شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔