سندھ حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کی تردید کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 نومبر 2018
سوشل میڈیا پر 9 نومبر کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کررہا ہے۔ فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر 9 نومبر کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کررہا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کا ایک نوٹی فکیشن گردش کررہا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو سندھ بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم سندھ حکومت نے اس قسم کے کسی بھی نوٹی فکیشن کے اجرا کی تردید کردی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تعطیل کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔