سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شوہر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 نومبر 2018
ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر نعمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض اور جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر آپ لوڈ کرنے کے شواہد حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔