مخالفین نے بیانات کوغلط رنگ دیا، محسن حسن

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 9 نومبر 2018
چیئرمین نے بات کرنے سے نہیں روکا، سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نے بات کرنے سے نہیں روکا، سربراہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے کہا ہے کہ تقرری کے مخالف میرے بیانات کو غلط رنگ دے رہے ہیں، ملک کی خدمت کا جذبہ لے کر آیا اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو جوابدہ ہوں۔

کرک انفو سے بات چیت کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں کی، تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا اور منفی رویوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ مجھے بورڈ کے سربراہ کی طرف سے کوئی فون نہیں آیا جس میں بیان دینے سے روکا گیا ہو، چیئرمین تو خود کہہ رہے ہیں کہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد کپتان کا اعلان ہوگا تو میرا بیان متنازع کیسے ہو گیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔