بھارتی کرکٹ بورڈ ویرات کوہلی کے شائقین کو ملک چھوڑنے والے بیان پر خفا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 9 نومبر 2018
اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، آفیشل۔ فوٹو : فائل

اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، آفیشل۔ فوٹو : فائل

 ممبئی:  بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کپتان ویرات کوہلی کے شائقین کو ملک چھوڑنے والے بیان پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے غیرملکی کرکٹرز کی تعریف پر ایک ویڈیو میں شائق کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا جس پر بی سی سی آئی کے خان انیرودھ چوہدری نے کہاکہ میں جیسے سنیل گاوسکر، سچن ٹنڈولکر کو پسند کرتا ہوں، ویسے ہی مجھے گورڈن گرینج ، ویوین رچرڈز، مارک وا، برائن لارا وغیرہ بھی پسند ہیں، ہم ہمیشہ اپنے شائقین کی قدر کرتے ہیں۔

ایک اور آفیشل نے کہاکہ اس قسم کے بیان سے کوہلی نے اپنے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔