پولی تھین بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کے لیے جامع منصوبہ تیار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 نومبر 2018
محکمہ ماحولیات سندھ نے تجاویز کابینہ کو ارسال کردیں۔فوٹو: فائل

محکمہ ماحولیات سندھ نے تجاویز کابینہ کو ارسال کردیں۔فوٹو: فائل

 کراچی: حکومت سندھ نے پولی تھین بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا۔

حکومت سندھ نے شہروں کے نکاسی آب کے نظام کو ناکارہ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پولی تھین بیگ (پلاسٹک کی تھیلیوں) کے استعمال پر مکمل پابندی کے لیے جامع منصوبہ تیارکرلیا۔

پہلے مرحلے میں سندھ کے 2 اضلاع کو ماحول دوست کے طور پر ماڈل اضلاع بنایا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

محکمہ ماحولیات سندھ نے تجاویز کابینہ کو ارسال کردیں کل( ہفتے کو) صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری ملنے کے پابندی پر دیگر اضلاع میں بھی عملدرآمد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔